whatsapp-100gp-data 51

نیٹ پر گردش کرنے والا 1000 جی بی موبائل (انٹرنیٹ) ڈیٹا کی پیشکش والا واٹس ایپ پیغام جعلی ہے

خبردار! انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا 1000 جی بی موبائل (انٹرنیٹ) ڈیٹا کی پیشکش والا واٹس ایپ پیغام جعلی  ہے اور اس سے آپ کے موبائل میں وائرس آسکتا ہے۔

واٹس ایپ سے منسوب انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا پیغام بدنیتی پر مبنی اور جعلی ہے۔ سائبر کرائم کے ماہرین کے مطابق واٹس ایپ سے منسوب یہ پیغام ایک وائرس ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس وائرس والے پیغام پر کِلک کرنے سے اجتناب کریں ورنہ آپ کے موبائل کا سارا ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیغام کے لنک میں واٹس ایپ دکھا کر اسے درست دکھانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس پر کِلک کرنے سے وائرس شدہ ویب سائٹ کھل جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیغام کے ساتھ آنے والا یو آر ایل (URL) کوئی واٹس ایپ ڈومین نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے لِنک پر کِلک کرنے پر لکھا ہوا آجاتا ہے کہ یہ پیشکش واٹس ایپ کی دسویں سالگرہ پر دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں