volcano-england-for-sale 31

برطانیہ میں مردہ آتش فشاں برائے فروخت

دولت مند لوگ دکھاوے کے طور پر پارک خریدتے ہیں اور پورا جزیرہ اپنے نام کرلیتے ہیں لیکن اب آپ چاہیں تو خوبصورت سبزے میں گھرا ایک پورا آتش فشاں پہاڑ اپنے نام کرسکتے ہیں اور وہ بھی صرف 60 ہزار ڈالر میں لیکن گھبرائیے نہیں کہ آتش فشاں ٹھنڈا ہوچکا ہے۔

اس پہاڑ کا نام پوسبری کلمپ ہے جو انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں واقع ہے اور صرف 93 لاکھ روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ اس کی بلندی 500 فٹ اور اطراف میں 5 ایکڑ کا دل فریب سبزہ بھی ہے جس میں شاہ بلوط، گل ذخیرہ اور دیگر اقسام کے درختوں کی بھرمار ہے۔

اپنے محلِ وقوع کی بنا پر یہ آتش فشاں ایک جانب تو عجوبہ ہے اور دوسری جانب ایک گھنا جنگل بھی ہے۔ یہاں ایک چرچ بھی قائم ہے اور دیہاتی طرز کا بڑا مکان بھی ہے۔

یہاں کی مٹی پوٹاشیئم سے بھرپور ہے جس کی وجہ پورا علاقہ سائنسی تحقیق کے لیے ایک بہترین جگہ بن چکا ہے اور اسی بنا پر یہاں سائنسداں بھی آتے رہتے ہیں۔ آتش فشاں کے ایجنٹ کا نام جیکسن اسٹاپس ہے اور انہی سے رابطہ کرکے آتش فشاں پہاڑ خریدا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے ایک شخص نے اپنی محبوبہ کے لیے سمندر کا ایک بڑا ٹکڑا خریدا تھا اور اس کے حوالے کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں