peshawar-airport 34

پشاورائیرپورٹ پرحاجیوں کی زم زم کے کین کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل

پشاور ائیرپورٹ پر حجاج کرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں حجاج زم زم کے کین لینے کیلئے بےقرار ہیں۔

حجاج کرام کی بے قراری اس حد تک بڑھ جاتی ہے وہ کین اُٹھانے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ کر اندر چلے جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجاج کین ہاتھوں میں لے کر لگیج بیلٹ کے ساتھ ہی باہر نکلتے رہے اور ایئر پورٹ کا عملہ حاجیوں کو روکتا رہا مگر وہ اس اقدام سے باز نہ آئے۔

حاجیوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں