Donald Trump 14

امریکی صدر کا حالیہ حملے کے تناظر میں افغان طالبان کیساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان

امریکہ نے کابل میں حالیہ حملے کے تناظر میں افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں جمعے کو طالبان کی طرف سے کار بم حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ طالبان کو ایک بامقصد معاہدے کیلئے مذاکرات کا کوئی اختیار نہیں کیونکہ انہوں نے انتہائی اہم امن بات چیت کے دوران جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی اور بارہ بیگناہ لوگوں کو قتل بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں