US national security adviser John Bolton fired 14

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن برطرف

جان بولٹن کا استعفی اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جان بولٹن کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ انہوں نے جان بولٹن کو گزشتہ رات بتا دیا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا انہیں جان بولٹن کی بہت سی تجاویز سے شدید اختلاف تھا، اسی لئے جان بولٹن سے استعفیٰ مانگا تھا جو انہوں نے آج صبح دے دیا ہے۔

امریکی صدر نے جان بولٹن کی خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں