Tik Tak Pakistani female model got offer from japan 37

پاکستان کی ٹک ٹاک ماڈل کو جاپان سے آفر

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو ملک نمبرون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جنت مرزا فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ تھیں اور حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی ہیں۔

انہوں نے ماڈلنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت کا پیشہ اختیار کرنا چاہیں گی۔

پاکستانی لڑکی نے ٹک ٹاک پر 224 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کی اکثریت کو ایک لاکھ سے دس لاکھ کے قریب لائکس ملے۔

اپنی شہرت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ان کا شوق ہے اور یہ ایک اچھی مصروفیت بھی۔ دو سالوں میں پچیس لاکھ فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر ہیں۔

جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد کے تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے اور ان کے والد بیوروکریٹ اور اہم عہدے پر فائز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں