karachi-flies 58

کراچی میں مکھیوں کی کہانی امریکی اخبارات کی زینت بن گئی

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی شہر میں مکھیوں کی بھرمار ہے، مکھیاں محلے، بازار اور دکان میں ہر جگہ موجود ہیں، کراچی میں مکھیاں اور سیلاب اکثر اکٹھے آتے ہیں اور کراچی کے رہائشی میں ان دونوں چیزوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے اخبار کو بتایا ہے کہ شہر میں مکھیوں کا بدترین طوفان ہے جب کہ انہوں نے پہلی بار اتنی تعداد میں شہر میں مکھیاں دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکھیاں ہر شخص کو بری طرح متاثر کررہی ہیں، یہ بہت ڈرانے والی چیز ہے اور آپ روڈ پر باآسانی نہیں گھوم سکتے کیوں کہ یہاں ہر جگہ مکھیاں ہیں۔

نیویارک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر میں مکھی مار اسپرے بھی شروع کرایا گیا لیکن مکھیاں اب بھی موجود ہیں، شہر میں نکاسی آب اور کچرے کے دیرینہ مسائل کے بعد مکھیوں کا نیا مسئلہ سر اٹھارہا ہے جب کہ سیاسی قیادت کئی سالوں سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہے اور کوئی بہتری کی صورتحال نہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں