The PMDC increased the eligibility score in the entry test 46

پی ایم ڈی سی نے انٹری ٹیسٹ میں اہلیت کے نمبر بڑھا دیے

اس قبل کم سے کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنے والے پی ایم ڈی سی کے انٹری ٹیسٹ میں بیٹھنےکے اہل تھے لیکن اب نئے قوانین کے تحت گیارہویں جماعت یعنی ایف ایس سی میں 70 فیصد اور انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 50 فیصد نمبر لانے والے طالب علم داخلے کے اہل ہوں گے۔

نئے قوانین سے اس سال ایم بی بی ایم اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے امیدواروں کی تعداد کئی گناہ کم ہوجائی گی جب کہ پاکستان میں اے اور او لیول کرنے والے طلباوطالبات فارنر کوٹہ سے داخلہ بھی نہیں لے سکیں ۔

پی ایم ڈی سی نے سندھ اور بلوچستان کی جامعات کے اسرار پر 8 ستمبر کو داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے لیکن اس دن محرم الحرام کے جلوسوں کی وجہ سے یہ ممکن دکھائی نہیں دیتا ۔

ترجمان پی ایم ڈیسی کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے نئی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا اور سندھ اور بلوچستان میں انٹری ٹیسٹ 8 ستمبر کو ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں