firdous-ashiq-awan-shehbaz-gill 15

حکومت کاروبار کوآسان بنانے کے کلچرکوکامیابی کے ساتھ فروغ دے رہی ہے:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حکومت کاروبار کوآسان بنانے کے کلچرکوکامیابی کے ساتھ فروغ دے رہی ہے جس کامقصد صنعت پرمبنی مضبوط قومی معیشت کاقیام اور برآمدات میں اضافہ کرناہے۔

سیالکوٹ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاروبارکوآسان بنانے کی پالیسی میں ہمیں ورثے میں ملنے والی بیمارمعیشت کی بحالی کے لئے ایک قابل عمل حل موجودہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت تاجروں،صنعتکاروں ،ماہرین ،صنعتی کارکنوں اورمحنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مخلصانہ اقدامات سمیت صنعتی شعبے کی سہولت کے لئے ون ونڈوآپریشن کااعلان بھی کرے گی۔انہوں نے یقین دلایاکہ ٹیکسٹائل کے شعبے کے تمام مسائل بھی خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں گے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل کے شعبے کوزیادہ سے زیادہ تجارت کے خصوصی پیکج کی فراہمی اور برآمدات پرمبنی اقدامات کے ذریعے ترقی دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں