Boris Johnsen-brithish parliament 13

برطانوی پارلیمنٹ باضابطہ طور پر5 ہفتے کیلئےمعطل کردی گئی

برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بحران کے باعث برطانوی پارلیمنٹ باضابطہ طورپر پانچ ہفتے کےلئے معطل کردی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ کے ارکان 14 اکتوبر تک واپس نہیں آئیں گے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظمBoris Johnsen کی اکتوبر میں فوری انتخابات کی تجویز دوسری بار مسترد کردی گئی ہے۔

 حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ میں آنے سےانکار کردیا ہے اور وہ ایک ایسے قانون پر اصرار کررہے ہیں جس کے تحت برطانیہ کی کسی معاہدے کے بغیر یورپی یونین سےعلیحدگی روکنے پر عملدرآمد کیا جائے۔

 مجموعی طور پر 293 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے فوری انتخابات کی تحریک کےلئے ووٹ دیا جو مطلوبہ دو تہائی اکثریت سے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں