us-taliban-talks-qatar 29

امریکہ اور طالبان نمائندوں کے درمیان بات چیت قطر میں دوبارہ شروع

امریکہ اور طالبان نمائندوں کے درمیان بات چیت قطر میں دوبارہ شروع ہوگئی ہے تاکہ امریکی فوجوں کی افغانستان سے واپسی کےلئے معاہدے کو قطعی شکل دی جاسکے۔

 امریکی حکام نے بتایا کہ امریکہ  کے خصوصی نمائندے زلمےخلیل زاد، اعلیٰ افغان رہنماوں کو امن معاہدے کے بارے میں آگاہ کریں گے اور اس کے بعد افغانستان میں جنگ کے خاتمے کےلئے اعلامیے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں