Shah Mahmood Qureshi 51

امارات کیجانب سے مودی کو اعزاز دینے پر پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بھارت سے اپنے تعلقات ہیں اور پاکستان سے اپنے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی وزیر خارجہ سے ملاقات کا امکان ہے جس میں تمام حقائق اُن کے سامنے رکھیں گے، جب حقائق اُن کے سامنے آئیں گے تو یقین ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کو مایوس نہیں کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کا معاملہ جذبات سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا، ہر ملک کو دو طرفہ تعلق رکھنے کا حق ہے، حال ہی میں امارات نے پاکستان کی مدد کی ہے، تو ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے۔

وزیرخارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پرانے تعلقات ہیں اور وہاں ہندوستان کے لوگ بھی آباد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں