earthquake 25

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ نوشہرہ درکاں، راولپنڈی، ایبٹ آباد، میرپور، مری اور سیالکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور اس کی گہرائی زیر زمین 12 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔

اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قبل 10 اگست کو ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں