fawad chaudhry 45

وزیر سائنس فواد چوہدری نے سستا ترین منرل واٹر متعارف کرادیا

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت نے ایک روپے لیٹرمیں سستا اور معیاری منرل واٹر تیارکرلیا ہے، پہلےمرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے، یہ پلانٹ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود تیار کرے گی، لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر اس پلانٹ کو چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سستا اور معیاری پانی دستیاب ہوگا، پہلے مرحلے میں سرکاری دفاتر اور دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں پانی دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں