uk-protest 41

برطانیہ میں پارلیمنٹ کی معطلی پر ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے

بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمانی سیشن کی معطلی سے ملک بھر میں احتجاجی مہم شروع ہوگئی ہے اور یہ ایک قانونی مسئلہ ہے جب کہ پارلیمان کی معطلی کے خلاف درخواست پر دس لاکھ سے زائد دستخط کیے جاچکے ہیں۔

پارلیمان کی معطلی کے خلاف برطانیہ میں بدھ کی شام سے ہی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جہاں مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے، مظاہرین نے بریگزٹ کے خلاف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جب کہ مظاہرین نے پارلیمانی سیشن کی معطلی پر غیر آئینی تبدیلی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ مظاہروں کی شروعات ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید شدت آئے گی۔

اس حوالے سے برطانوی حکومت کا مؤقف ہےکہ ستمبر اور اکتوبر میں پانچ ہفتوں کے لیے پارلیمان کی معطلی سے بریگزٹ پر بحث کے لیے مزید وقت ملے گا۔

قائد ایوان جیکب ریس نے کہا ہےکہ وزیراعظم کے مخالفین جعلساز ہیں اور وہ یورپی یونین کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔

حکومتی وزیر نے کہا کہ پارلیمانی سیشن کی معطلی یورپی یونین سے بغیر ڈیل کے علیحدگی میں اپوزیشن کو رکاوٹ بننے سے روکنے کے لیے سیاسی اقدام نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں