imran-khan-oman 45

وزیراعظم کا دنیا پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کا نوٹس لینے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اومان کی مجلس شوری کے چیئرمین شیخ خالد بن ہلال الموالی کی سربراہی میں اومان کے ایک پارلیمانی وفد سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں کیا۔

وزیراعظم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کے بارے میں بتایا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کومزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت کااعادہ کیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں