Pakistan's Ballistic Missile Ghaznavi Successful Training Practice at Night 101

پاکستان کی بیلسٹک میزائل غزنوی کی رات کے وقت کامیاب تربیتی مشق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ کامیاب میزائل تجربے پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں