DG-ISPR.-asif-ghafoor 87

پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کاپہلے سے زیادہ سخت جواب دے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں 27فروری2019ء سے زیادہ سخت جوابی کارروائی کرے گا۔

بھارتی فوج کے الزامات کے جواب میں ایک ٹوئیٹ میں میجرجنرل آصف غفورنے انہیں صریحاً جھوٹ قراردیا ۔

انہوں نے کہاکہ یہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اورسنگین صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کاعذرتراشنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہاکہ لاکھوں بھارتی فوجی بہادرکشمیریوں کی کئی عشروں سے جاری جدوجہددبانے میں ناکام رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں