imran-khan-national-defence-council 49

قومی ترقیاتی کونسل کی سی پیک منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے ادارے کی تشکیل کی منظوری

قومی ترقیاتی کونسل نے سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری ادارے کی تشکیل کی منظوری دیدی ہے۔یہ منظوری وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں قومی ترقیاتی کونسل کے پہلے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کے دوران بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے،گوادر کے ماسٹرپلان، سی پیک اتھارٹی اورسابقہ فاٹا کے لئے تیزترترقیاتی منصوبہ برائے 2019-20ء پر غور کیا گیا۔بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ اس ترقیاتی منصوبے میں صوبے میں سکیورٹی ماحول مزیدبہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات اور صوبے کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اہم شعبوں کی شعبہ جاتی ترقی شامل ہے۔قومی ترقیاتی کونسل نے سابقہ فاٹا کے لئے دس سالہ ترقیاتی پروگرام پر بھی غور کیا اورکو ضم کئے گئے اضلاع میں کام کرنے میں سہولت دینے اور ان علاقوں کی بلاتعطل ترقی کے حوالے سے نیسپاک، ایف ڈبلیو او، این ایچ اے جیسے خصوصی اداروں اور اور جانچ پڑتال شدہ این جی اوزکی خریداری کیلئے خصوصی انتظامات، مختص فنڈز کی دستیابی اورفنڈز کا بروقت اجراء یقینی بنانے کے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں