NASA will investigate the first crime in space 50

ناسا خلا میں ہونے والے پہلے جرم کی تفتیش کرے گا

تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنے معمول کے مشن کے دوران ایک خاتون خلانورد این مک کلین نے انٹرنیٹ سے اپنے سابقہ شوہر کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔ اگرچہ این نے اس کا اعتراف کیا ہے لیکن وہ بضد ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام یا جرم نہیں کیا ہے۔ تاہم اب وہ زمین پر واپس لوٹ آئی ہیں۔

خاتون خلانورد کے سابقہ شوہر سمر وورڈن نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں ایک شکایتی درخواست دائر کی ہے۔ دوسری جانب خاتون نے زمین پر پہنچنے کےبعد اپنے وکیل سے جواب داخل کرایا ہے کہ وہ محض یہ جاننا چاہتی تھیں کہ خاندان کے مالی معاملات درست رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا سابقہ شوہر اور وہ طلاق ہونے کے باجود مشترکہ طور پر بیٹے کی پرورش کررہے ہیں جس کے لیے دونوں مالی تعاون کرتےہیں۔

این نے کہا کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اور وہ ہر طرح سے تعاون کررہی ہیں۔ این مک لین نے سال 2014 میں امریکی فضائیہ کے انٹیلی جنس افسر سمرورڈن سے شادی کی تھی اور 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے بعد ناسا کے اراکین نے دونوں سے تفتیش کی ہے۔

این مک کلین کا تعلق بھی امریکی فضائیہ سے ہے اور وہ 800 گھںٹوں کی جنگی پروازیں عراق میں کرچکی ہیں اور 2013 میں وہ ناسا کی ٹیسٹ پائلٹ بنی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں