Lemon Chicken Recipe 38

Lemon Chicken Recipe – لیمن چکن

اجزا ء
چکن تین سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مر چ پاؤٖڈر ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ
کارن فلور تین کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ایک کھانے کاچمچ
چکن یخنی ڈیڑھ کپ
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
چینی دو کھانے کے چمچ
ترکیب
۔ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں نمک ،سفید مرچ پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ)،سویا سوس،میدہ ،کارن فلور (دو کھانے کے چمچ)،انڈاڈال کر مکس کرلیں اور دس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل (حسبِ ضرورت )لیں اور اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں زیتون کا تیل (دو کھانے کے چمچ)لیں اور اس میں ادرک ؛لہسن پیسٹ ،چلی سوس ،چکن یخنی ،نمک ،سفید مرچ پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ)،لیموں کا رس اور لیموں کے چھلیکے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔
اب اس میں پانی ملا کارن فلور (ایک کھانے کے چمچ)اور چینی اور ڈال کر پانچ منٹ تک پکالیں۔
۔اب اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر مزید دو منٹ تک پکا لیں ۔
۔آپکا مزیدار لیمن چکن تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : تیس منٹ
افراد: دو عدد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں