maliha-lodhi 48

بھارت امن اورکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کوسبوتاژ کررہاہے،ملیحہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ بھارت امن اورکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کوسبوتاژ کررہاہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل کوانٹرویو میں کہاکہ پاکستان تنازعہ کشمیر کامستقل اورپُرامن حل چاہتا ہے ۔

ملیحہ لودھی نے کہاکہ جموں وکشمیر کے متنازعہ علاقے کے بارے میں پاکستان کااصولی موقف ہے اورفتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کو بھارت کے جموں وکشمیر کے حوالے سے غیرآئینی اورغیرقانونی اقدام سے متعلق آگاہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں