pia reservation 21

‘ناموافق موسم’: پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کی کئی پروازیں منسوخ کر دیں

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی ناموافق صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے 10 اور 11 اگست کے لئے اپنی بعض پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی ائیرلائن کے مطابق ہفتہ 10 اگست 2019 کو کراچی سے سکھر اور پھر کراچی واپسی کی پروازیں پی کے 536 اور 537 ، اسلام آباد سے بہاولپور اور پھر اسلام آباد کی پروازیں پی کے 687 اور 688، اسلام آباد سے سکھر اور پھر اسلام آباد کی پروازیں پی کے 631 اور 632 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مون سون کا نیا سسٹم کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشیں برسائے گا

پی آئی اے نے ہفتے کو ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 581 کا وقت تبدیل کرکے دوپہر ڈھائی بجے کر دیا ہے۔

اسی طرح 11 اگست یعنی اتوار کو منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے رحیم یار خان اور پھر کراچی کی پروازیں پی کے 582 اور 583 ، کراچی سے بہاولپور اور پھر کراچی کی پروازیں پی کے 588 اور 589 ، کراچی سے سکھر اور پھر کراچی کی پروازیں پی کے 530 اور 531 ، کراچی سے ملتان اور پھر کراچی کی پروازیں پی کے 580 اور 581 اور اسلام آباد سے ملتان اور پھر اسلام آباد پروازیں پی کے 681 اور 682 شامل ہیں۔

پی آئی اے نے موسم کی ناسازگار صورتحال کے باعث مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ جانے سے پہلے تازہ ترین صورتحال کے لئے پی آئی اے کے کال سینٹر 786۔786۔111 پر رابطہ کریں۔

x

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں