imran khan pakistan national security council 140

بھارت کا کلسٹر بم حملہ؛ وزیراعظم نے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

زیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیرخارجہ، وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا اجلاس وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے تناظر میں طلب کیا گیا جس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں