drfaisal-kartarpura 19

بھارت لچک دکھائے تو معاملات حل ہوجائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا جواب دے دیا ہے اب بھارت لچک دکھائے تو معاملات حل ہوجائیں گے۔

کرتارپور کوریڈور سے متعلق بھارت سے مذاکرات کے بعد واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر بات چیت مثبت رہی، کرتارپور راہداری پر2،3 پوائنٹس رہ گئے ہیں، باقی پر اتفاق ہو گیا، وزیراعظم کے اعلان کے مطابق کرتارپور راہداری نومبر میں کھول دیں گے، منصوبے کے تحت5 ہزارسکھ یاتری پاکستان آسکیں گے لیکن اس سے زیادہ یاتری بھی آنا چاہیں تو ہم تیار ہیں، بھارت کو حتمی مذاکرات جلد کرنے کا کہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ڈوزیئر دیا تھا جس کا جواب دے دیا ہے تاہم اس کی تفصیلات فی الحال نہیں بتائی جاسکتیں، پاکستان نے بہت بڑا اورمثبت قدم اٹھایا ہے، بھارت لچک دکھائے معاملات حل ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں