Hall Estate Austria. 45

800 افراد پر مشتمل گاؤں کروڑوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

ہال اسٹیٹ آسٹریا کا ایک چھوٹا علاقہ ہے جو گزشتہ 10 برسوں میں سیاحوں کی من پسند جگہ بن گئی ہے۔

اس چھوٹے علاقے کی کُل آبادی 800 افراد پر مشتمل ہے لیکن یہاں ہر سال کروڑوں سیاحوں کا جمِ غفیر ہوتا ہے جس سے یہاں کی معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

یوں تو ہال اسٹیٹ میں ہر سال پوری دنیا سے سیاحوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے لیکن زیادہ تر لوگ چین سے آتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چین اس چھوٹے علاقے سے ایسا متاثر ہوا کہ اس جیسا ایک گاؤں بھی اپنے ملک میں بنا ڈالا ہے جسے ‘ہال اسٹیٹ ریپلیکا’ مانا جاتا ہے۔

یہاں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا انتہائی خوبصورت کونا ہے یہاں کی پہاڑیاں، جھیل درخت سب آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہیں۔

سیاح کہتے ہیں کہ یہاں کے نظارے ترکی، سوئٹزرلینڈ اور دیگر خوبصورت ممالک سے کم نہیں۔

ہال اسٹیٹ میں تاریخی مقام اسکائے واک بھی ہے جو مقامی گھروں سے 350 میٹر اونچائی پر واقع ہے۔

کیٹاگری میں : سفر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں