33

Grilled Chicken With Herbs Recipe (Urdu)

اجزاء
چکن میرنیشن کے اجزاء
چکن بریسٹ 500گرام
دہی 150گرام
روزمیری 1چائے کا چمچ
کالی مرچ کُٹی ہوئی 2چائے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1چائے کا چمچ
تھائم 1چائے کا چمچ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
لہسن(چوپ) ڈیڑھ چائے کا چمچ
لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ

فرائیڈ ویجیٹیل کے اجزاء:
زیتون کا تیل 1کھانے کا چمچ
آلو(جولین کٹ، سٹیم کیے ہوئے) حسبِ ضرورت
مٹر( سٹیم کیے ہوئے) حسبِ ضرورت
گاجر(جولین کٹ، سٹیم کیے ہوئے) حسبِ ضرورت
پھلیاں( سٹیم کیے ہوئے) حسبِ ضرورت
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

چکن میرینیشن کی ترکیب:
چکن بریسٹ کو ہلکا ہلکا ہیمر کر لیں۔
ایک برتن میں چکن بریسٹ لیں اس میں دہی، روزمیری، کالی مرچ کُٹی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی، تھائم، اوریگانو، نمک، لہسن(چوپ)، لیموں کا رس، زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور دو سے تین گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ
دیں۔ اب گرل پین پر تھوڑا سا زتون کا تیل ڈال کر چکن کو فرائی کر لیں۔چکن کی دونوں اطراف چھ چھ منٹ فرائی کر لیں۔
فرائیڈ ویجیٹیل کی ترکیب:
گرل پین پر زیتون کا تیل تھوڑاسا لیں اس پر آلو، مٹر، گاجر، پھلیاں، نمک، کالی مرچ ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کر لیں۔

پکانے کا وقت

بیس منٹ

افراد

چار سے پانچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں