shah-mehmood-qureshi-london 10

وزیرخارجہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بیالیسویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بیالیسویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو آج جنیو امیں شروع ہورہاہے۔

یہ اجلاس تین ہفتے تک جاری رہے گا۔اس سے پہلے اسلام آباد میں کشمیر سیل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ وہ عالمی برادری کے نمائندوں کے سامنے بے گناہ کشمیریوں کامقدمہ پیش کریں گے۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی برادری کاضمیرجھنجھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں