ferozewala-woman-constable-brings-to-court-lawyer-who-slapped-her 56

جس پر ہاتھ اٹھایا وہی ہتھکڑی میں جکڑ کر عدالت لائی

شیخوپورہ فیروز والا کچہری کے باہر لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کیا۔

ڈسٹرک پولیس آفیسر شیخوپورہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وکیل کی گرفتاری کے احکامات کر دئے تھے۔ پولیس نے آج وکیل کو گرفتار کیا اور ہتھکڑی لگوا کر اسی لیڈی کانسٹیبل کے ہاتھوں اسے عدالت کے سامنے پیش کردیا۔

گزشتہ روز فیروز والا میں کچہری کے باہر غیر قانونی پارکنگ پر لیڈی کانسٹیبل نے وکیل کو روکا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں عدالت میں پیش کرنے والے وکیل کی تصویر کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شئیر کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں