fawad chaudhry 26

فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔

دائر درخواست میں وفاقی وزیر پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں فوادچوہدری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سمیع اللہ ابراہیم نامی شہری نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری کو بطور رکن اسمبلی جو مراعات دی جارہی ہیں واپس لی جائیں اور ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں