easy-turkish-baklava-recipe 28

Turkish Baklava – ترکی باکلاوا۔

اجزاء:
انڈہ 1عدد
سبزیوں کا تیل آدھا کپ
پانی اور دودھ 1کپ
میدہ 4کپ
بیکنگ پاؤڈر 2اور آدھا چائے کا چمچ
نمک 1چٹکی
مکھن 2کپ
کارن سٹارچ 2کھانے کے چمچ
میدہ 2کپ
ہنی سیرپ اجزاء:
چینی 1کپ
پانی 3چوتھائی کپ
شہد آدھا کپ
ثابت جویں 1چوتھائی چائے کا چمچ
ونیلا ایسنز 1چوتھائی چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
فلنگ اجزاء:
اخروٹ 1کپ
پستہ 1کپ
دار چینی 1اور آدھا چائے کا چمچ ڈو ترکیب:
ایک بڑے باؤل میں میدہ، سبزیوں کا تیل، انڈے، نمک، تیل، بیکنگ پاؤڈر اور تھوڑا تھوڑا کر کے نمک، پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ کر پندرہ منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں اور پھر دوبارہ ہر ایک پیڑے کو پانچ حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں۔
پھر ایک باؤل میں کارن سٹارچ اور میدے کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب سب پیڑوں پر مکس کیا ہوا کارن سٹارچ اور میدہ چھڑک کر اچھی طرح بیل لیں۔
پھر بیلی ہوئی روٹیوں کو اوپر نیچے رکھ کر کو دوبارہ بیل لیں۔
ہنی سیرپ ترکیب:
ایک پین میں پانی گرم کر م کر کے اس میں چینی، جویں اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے درمیانی آنچ پر چینی اچھی طرح مکس ہونے تک ابال لیں۔
اب چولہا بند کر دیں اور سیرپ ٹھنڈا ہونے دیں۔
بکلا وا ترکیب:
ایک باؤل میں اخروٹ، پستہ اور دار چینی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب ایک بیکنگ پین میں ایک شیٹ رکھ کر اس پر مکھن لگائیں اور ایسے ہی نو شیٹس اور رکھیں۔
پھر اس پر اخروٹ اور پستہ چھڑک کر پانچ اور شیٹس رکھیں ہر شیٹپر اخروٹ اور پستہ چھڑکیں۔
اب بکلا وا کو ترچھی شیپ میں کاٹ کر 160ٹمپریچر پر آدھے گھنٹے کے لئے گولڈن براؤن ہونے تک بیک کریں۔
پھر اس گرم گرم بکلاوے پر ٹھنڈا کیا ہوا ہنی سیرپ ڈالیں۔

تیاری کا وقت :

30 منٹ

پکانے کا وقت :

گھنٹہ 15منٹ

افراد :

6 – افراد 5-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں