Complete pizza maker pizza master in just 27 seconds 31

صرف 27 سیکنڈ میں مکمل پیزا بنانےوالا پیزا ماسٹر

زیگروس جیف نے پیزا بنانے والے ایک یورپی مقابلے میں 13 انچ پیزا صرف 27 سیکنڈ میں تیارکرکے تمام حلیفوں اور شرکا کو حیران کردیا ہے۔ اگر وہ اسی رفتار سے پیزا بناتے رہیں تو ایک گھنٹے میں 133 پیزا بناسکتے ہیں جو یقیناً ایک دوسرا ریکارڈ ہوگا۔

اپنی اسی صلاحیت کی بنا پر انہوں نے پورے یورپ میں تیزترین پیزا بنانے کا اعزاز مسلسل اپنے نام کرلیا ہے جو ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس مقابلے میں یورپ سمیت پوری دنیا سے ایسے پیزا شیف آئے تھے جو تیز ترین اور لذیذ پیزا بنانے پر مہارت رکھتے تھے۔

مقابلے میں ہر شیف کو 13 انچ قطر کے تین تین پیزا بنانے تھے جن میں پیپرونی کے 40 ٹکڑے، 140 گرام مشروم، 198 گرام پنیر اور ٹماٹر وغیرہ ڈالنے تھے۔ مقابلے کے جج بہت سخت اور اصول پسند تھے اور ان کا تقاضہ تھا کہ کسی بھی طرح پیزا کا معیار کم نہ ہونے پائے۔

اس کی ایک مثال یہ ہے کہ اگر پیزا کی روٹی یا ڈو مطلوبہ لمبائی تک نہ پہنچے یا پیپرونی غلط لگ جائے تو ہر غلطی پر 15 سیکنڈ کی کی سزا دی گئی تھی یعنی وقت میں 15 سیکنڈ بڑھا دیئے گئے تھے۔ اسی بنا پر یہ مقابلہ بہت ہی مشکل تھا۔

تاہم زیگروس جیف نے اپنی انتہائی مہارت سے انعامی ٹرافی اپنے نام کرلی اور اسے ٹھوس سونے کی ایک ٹرافی ملی جس پر ہالی وڈ واک آف فیم کی طرح ہاتھ کاڑھے گئے ہیں۔

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے زیگروس نےبتایا کہ وہ گزشتہ دس برس سے پیزا بنارہے ہیں اور اپنی مہارت کو بڑھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں