upper-kohistan-road-accident 33

اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گر گئی ، 24 افراد جاں بحق

چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق کے مطابق حادثہ اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں پیش آیا۔

چیف وارڈن سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی پُل ٹوٹنے سے گہرے برساتی نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

چیف وارڈن نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی آج کندیا پہنچنے کی اطلاعات ہیں جس کیلئے ہیلی پیڈ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں