Qamar-Javed-Bajwa 58

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا فارمیشن اسٹرائیک کور کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن اسٹرائیک کور کا دورہ کیا، آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور سربراہ پاک فوج نے اسٹرائیک کور کی پیشہ وارانہ تیاریوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگ میں اسٹرائیک کور کا اہم اور فیصلہ کن کردار ہوتا ہے، اسٹرائیک کور کی تیاریوں اور تربیت کا معیار بلند، حوصلہ افزا اور قابل تحسین ہے، اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں