colorinside-blackwhite-picture 49

یہ تصویر حقیقتاً بلیک اینڈ وائٹ ہے!

اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو یہ آپ کو رنگین دکھائی دے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر مکمل طور پر بلیک اینڈ وائٹ ہے اور اس پر رنگین دھاریوں کی وجہ سے اس کے رنگین ہونے کا بصری دھوکہ پیدا ہورہا ہے۔

اس تصویر پر مختلف رنگوں کی دھاریاں ہیں جنہوں نے تصویر کو بلیک اینڈ وائٹ سے رنگ برنگی بنادیا ہے۔ یہ کام ایک ڈجیٹل مصور اور سافٹ ویئر ماہر اُوونڈ کولس نے کیا ہے۔ انہوں نے تصاویر پر رنگین نقاط اور لائنیں کھینچ کر انہیں اس طرح سے تبدیل کیا ہے کہ سادہ تصاویر پر رنگین ہونے کا گمان ہوتا ہے۔

اپنے اس تجربے کو ’کلر اسملیئشن گرڈ الیوشن‘ کا نام دیا ہے جس میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر پر رنگ برنگی خانے بنادیئے جاتے ہیں اور رنگین لائنوں کے درمیان خالی جگہوں پر موجود بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر اس کا اثر ہوتا ہے۔ کولس کے بقول رنگین دھاریاں بلیک اینڈ وائٹ نقاط پر اثر انداز ہوکر انہیں رنگین دکھاتی ہیں لیکن یہ صرف آپ کے ذٓہن کا دھوکا ہی ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں