shaan-hamayo-mahira 33

یوم آزادی کے موقع پر شوبز ستاروں کے مداحوں کیلیے پیغامات

ملک بھر سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی یوم آزادی انتہائی جوش وجذبے سے منارہے ہیں اور اس سوشل میڈیا کے ذریعے وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں ، ایسے میں ملکی شوبز ستاروں نے بھی ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے لیے پیغامات بھیجے۔

پاکستان کے سپر اسٹار شان شاہد نے ٹوئٹر پر مداحوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ایک عہد کیا کہ وہ وطن کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر صورت اپنے ملک کی حفاظت کریں گے اور آئیں اس دن پر سب ایک ہوجائیں۔

لالی ووڈ کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی مداحوں کو اس کی مناسبت سے مبارکباد دی اور ٹوئٹر پر ’سوہنی دھرتی، اللہ رکھے ، قدم قدم آباد تجھے‘ لکھ کر شیئر کیا۔

پاکستان کے ایک اور نامور ستارے ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر قومی پرچم شیئر کرتے ہوئے دعا لکھی کہ ’ اے اللہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرما کیوں کہ یہ ہمارا گھر اور ہمارا فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں