quetta-mosque-blast 61

کوئٹہ کی جامع مسجد میں بم دھماکے میں 4 افراد شہید، 12 زخمی

 کچلاک میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کچلاک کے علاقے کلی قاسم کی ایک  مسجد کے اندر ہوا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں ممبر کے نیچے رکھا گیا تھا تاہم اس حوالے سے پولیس حکام نے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع پر رسیکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا مسجد میں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو کچلاک کے دو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے اسپتال کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں