indian occupied kashmir 80

کشمیر- ہم کیا چاہتے آذادی – ہے حق ہمارا آذادی –

مصنفہ: جویریہ شفاعت

ثقافت ہر قوم کی پہچان ہوتی ہے بھارت کشمیریوں سے انکی زندگی کی طرح انکی ثقافت بھی چھین لینا چاہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔بھارت ان کے تشخص پہ ضرب لگانا چاہتا ہے ۔۔۔۔۔۔مگر جس طرح وہ آنکھیں چھین کر بھی خواب نہیں چھین سکا ۔۔۔۔۔۔۔ زبان کاٹ کر بھی آذادی کے نعرے نہیں چھین سکا ۔۔۔۔۔۔ زندگی چھین کر بھی ۔۔۔موت نہیں دے سکا ۔۔۔۔۔ اسی طرح ثقافتی لباس پہ پابندی لگا کر بھی ان کی پہچان نہیں چھین سکے گا نہ برہا ن وا نی شہید اور ان جیسے نوجوان کشمیریوں کو شہید کر کے آزادی کا جذبہ نہیں چھین سکے گا بلکہ مزید اس جذبے میں اضافہ ہوا ہے اور ہو گا بُ ر ہ ا ن و ا ن ی شہید کی شہادت کے بعد کشمیر کی آزادی کی ایک نئی لہر اُٹھی ہے جو اب کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی تک جاری رہے گی


۔بھارت کیا سمجھتا ہےبندوقوں کی نوک پہ وہ آذادی کی خواہش کو دبا لے گا ۔۔۔؟؟؟ ہر گز نہیں۔۔۔۔۔ کیا وہ نہیں جانتا کہ ہم اس قوم سے ہیں جو بندوق کی نوک پہ بھی حق بات پہ ڈٹے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔اور آذادی کشمیریوں کا حق ہے جسے کوٸ قانون نہیں چھین سکتا ۔۔۔۔بندوق کی چلتی گولیوں میں بڑھنے والے بچے ۔۔۔۔آذادی کے نغمے سن کر بڑے ہوۓ ہیں ۔۔۔ آزادی کے یہ نغمے نسل در نسل منتقل ہوتے رہے ہیں ۔۔۔۔کشمیری حق آذادی لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔ اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بنا ہے ۔۔۔۔۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔۔۔۔۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کو بھلا دیا تھا ۔۔ یا پھلا سکتا ہے تو وہ غلط فہمی کا شکار ہے ۔۔۔

پاکستان نے کشمیر کونہ کبھی بھلایا ہے نہ بھلا سکتا ہے

ہمارا کشمیر ایک ایسی اٹل حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔۔۔۔

آج بھی کشمیریوں کی آواز کو اقوام عالم تک پہنچانے کے لیٕے پاکستان ہر لمحہ متحرک ہے ۔۔۔۔۔ بھارت کا ہر لمحہ بے نقاب ہوتا ہوا چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔ کشمیریوں کے ہر گرتے قطرے پہ پاکستان کی آواز بلند سے بلند تر ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ شاہ محمود قریشی کا کشمیریوں کے حق کے لیٕے سینٹ سے خطاب ہو یا وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ٹیلیفون ۔۔۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کا او آئی سی میں کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنا ہو یہ سب اسی سلسلے کی ہی کڑیاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔!!!!

اقوام متحدہ کو چاہیٕے کہ وہ کشمیر سے بھارت کا ناجاٸز قبضہ چھڑانےمیں اپنا کردار ادا کرۓ ۔۔۔۔۔ بھارت کو چاہیٕے کہ حقاٸق کو تسلیم کرکے اس گھناونے کھیل کو ختم کرے جس نے ہزاروں کشمیریوں کو زخمی کیا ۔۔۔۔۔اور خون میں نہلایا ۔۔۔۔۔
اللہ ہماری مدد فرماۓ آمین

نوٹ: دا ریڈر اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں