huma-qureshi-1 36

کشمیر کے حالات پر ٹویٹ، ہما قریشی اور بھائی کو پاکستان جانے کا مشورہ

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد مسلمانوں کیخلاف معتصبانہ پالیسیاں سامنے آ رہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کی طرف سے آرٹیکل 35اے اور 371 پر رد عمل دینے پر بھارتیوں نے ان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے اور کہا کہ اداکارہ پاکستان چلی جائیں۔

سوشل میڈیا پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر بالی ووڈ اداکاراؤں کی طرف سے رد عمل سامنے آ رہے ہیں، دیا مرزا، زارا وسیم اور دیگر فنکاروں کی طرح اداکارہ ہما قریشی اور ثاقب سلیم نے خاموشی توڑ دی۔ دونوں نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، سیاسی قیادت کو نظر بند اور بھاری مقدار میں فوج تعینات کیے جانے پر خدشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ ہما قریشی نے ٹویٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا سنگین مسئلہ ہے اور اس معاملے پر رائے دینے والے افراد کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کسی کو کچھ سوچے سمجھے بغیر دوسرے کی سکیورٹی کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنے چاہئیں۔

اداکارہ نے مسئلے پر بے جا بات کرنے والے افراد سے درخواست کی کہ وہاں پر لوگوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سے باخبر رہیں، اس لیے بات کرنے سے قبل سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

ہما قریشی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد بھارتی اپنی معتصبانہ پالیسیوں پر اتر آئے اور اداکارہ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہما پر پاکستان سے کمیشن لینے کا الزام لگا دیا۔

اداکارہ کی طرف سے پیش کی گئی تجویز پر بہت سے لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں تاہم کچھ لوگ ان کی تجویز حمایت کر رہے ہیں۔ تنقید کرنے والوں کو حامی کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ کو نہیں بلکہ آپ کو پاکستان چلے جانا چاہئیں۔

ہما قریشی کے بھائی اداکار ثاقب سلیم کو بھی کشمیر معاملے پر بات کرنے پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بھی اپنی بہن کی طرح پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا۔

ثاقب سلیم نے پاکستان جانے کا مشورہ دینے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھارتی ہونے پر فخر ہے اور کسی کو ان کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، وہ جہاں بھی ہیں، ٹھیک ہیں۔

ایک اور ٹوئیٹ میں ثاقب سلیم نے ایک شخص کو جواب دیا کہ کشمیر میں کچھ بھی نہیں ہوا ہے، بس وہاں کرفیو نافذ ہے، سیاسی قائدین کو نظر بند کیا گیا، لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کر پا رہے، وہاں زندگی مفلوج ہے، مگر آپ پریشان نہ ہوں، مقبوضہ کشمیر میں کچھ بھی نہیں ہوا۔


یاد رہے کہ ہما قریشی اور ثاقب سلیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور اب بھی ان کے خاندان کے کئی افراد وادی میں مقیم پذیر ہیں اور گزشتہ کئی دن سے دونوں اداکاروں کا اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں