DG-ISPR-Asif-Ghafoor 87

ڈی جی آئی ایس پی آرنے سینیٹر حاصل بزنجو کے بیان کو مسترد کردیا

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفورنے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سینیٹرحاصل بزنجوکے بیان کومسترد کردیاہے۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ میرحاصل بزنجونے قومی ادارے کے سربراہ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی مقاصدکے حصول کے لئے پورے جمہوری عمل کوبدنام کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کے 64 ارکان میں سے صرف 50 ارکان نے تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا۔

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے متعلق سوال کے جواب میں سینیٹر حاصل بزنجو نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں