43

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دل میں تکلیف کے بعد پمز اسپتال منتقل

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دل میں تکلیف کے باعث پمز اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ ’ سی سی یو‘ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ میڈیسن اور شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج معالجے میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات کو الرجی کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ری ایکشن ہوا تو انہیں سانس لینے میں دقت محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پمز سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سی سی یو میں احتیاط کے طور پر داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کے دل کی دھڑکنیں مانیٹر کررہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کو سانس لینے میں تکلیف کابینہ اجلا س سے قبل اس وقت ہوئی جب وہ اپنے گھر پہ تھیں۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پمز اسپتال میں سی سی یو  کے بیڈ نمبر 6 پہ زیر علاج ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے متعلق ڈاکٹروں کو امید ہے کہ انہیں شام تک گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں