china dead sea 41

چین کی ڈیڈ سی نامی جھیل میں پانی کے بدلتے رنگ کا پراسرار راز

چین کی ڈیڈ سی نامی جھیل کا پانی اچانک سبز، سرخ، کتھئی رنگ میں بدل گیا، جھیل کے بدلتے رنگ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب جھیل کا پانی اچانک مختلف رنگوں میں بدل گیا۔

جی ہاں، چین کے صوبے شانشی کے شہر ین چینگ میں واقع ڈیڈسی کے نام سے مشہور جھیل کاپانی پر اسرار طور پر ایک حصے سے سبز تو کسی دوسرے حصے سے سرخ اور کہیں کسی حصے سے پیلے، کتھئی اور سیاہ رنگ میں تبدیل ہوگیا۔

اس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جھیل کے پانی کا رنگ بدلنے کی اصل وجہ کیمیائی رد عمل، تیز درجہ حرارت اور سورج کی روشنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں