petrol-diesel 42

پیٹرول 5 روپے 15 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا

وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراد دیا ہے ، یکم اگست 2019 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پٹرول 5روپے 15 پیسے اور ڈیزل پانچ روپے65 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا۔ 

اوگرا کی طرف سے ارسال کی گئی  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوموصول ہوئی تھی۔  یکم اگست 2019 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں پانچ روپے پینسٹھ پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

اسی طرح پٹرول کی  فی لٹر قیمت میں پانچ روپے پندرہ پیسے اضافے کی تجویزدی گئی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے اڑتیس پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا کی طرف سے سب سے زیادہ اضافہ لائٹ ڈیزل کی قیمت  میں سفارش کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت  آٹھ روپے نوے پیسے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ  نے وزیرااعظم کی منظوری سے کیا ۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے جولائی کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیا تھا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے 30 جون کو جاری اعلامیے کے مطابق ماہ جون کی مقررہ قیمتیں جولائی میں بھی نافذالعمل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں