sikh-child 17

پشاور : حکومت’سکھوں‘ کے لیے اسکول قائم کرے گی

خیبرپختونخوا میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سکھ برادری کے لیے اسکول تعمیر کرنے کی خاطر پانچ ملین روپے مختص کیے ہیں۔ صوبائی حکومت سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں تیکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لیے بھی 30 ملین کی خطیر رقم خرچ کرے گی۔

مقامی انگریزی اخبار کے مطابق آئندہ مالی سال (2019-20) کے صوبائی بجٹ میں حکومت نے اقلیتوں کے لیے کل 130 ملین روپے کی رقم مختص کی ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں مقیم سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے بطور خاص آئندہ مالی سال میں اسکول قائم کرے گی جس پر پانچ ملین روپے خرچ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں