ajay-bisaria 43

پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو ملک چھوڑنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تناظر میں پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں لیے جانے والے فیصلے کے تناظر میں پاکستان نے بھارتی حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ پاکستان میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلالے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت کو اس بات سے بھی آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان اپنے ہائی کشمنر کو بھارت نہیں بھیجے گا۔

پاکستان کا بھارت سے سفارتی تعلقات محدود، تجارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ڈاون گریڈ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کی جگہ ڈپٹی ہائی کمشنر یہاں رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں