drfaisal 66

پاکستان نے کنٹرول لائن کے پار کارروائی سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کردئیے

پاکستان نے اپنی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن کے پار کارروائی اور لاشوں کو قبضے میں لینے سے متعلق بھارت کے الزامات مسترد کردئیے ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امر ناتھ یاترا کی رسومات مختصر کرنا اور بے بنیاد بہانے بنا کر اضافی فوج تعینات کرنا ،دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، ریاست کے مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں