qamar-javed-bajwa-saudi-minister 81

پاکستان دفاعی معاملات پر سعودی عرب کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودیہ عرب کے وزیر برائے ابلاغ عامہ ترکی بن عبداللہ نے پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر سعودی مشیر دفاع میجر جنرل طلال عبداللہ اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج تمام شعبوں میں سعودی افواج کے ساتھ ہے جبکہ آرمی چیف نے سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں