59

پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی

پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ساتویں ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

ساتویں اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، 48ویں اوور میں پوری ٹیم 182 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

محمد عامر نے 3، حارث خان جبکہ عامر علی نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 37ویں اوور میں پورا کر لیا اور یوں سات میچوں کی سیریز میں 0-7 سے کامیابی حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان کی طرف سے حارث خان نے 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد باسط علی نے 56 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں