imran khan 19

وزیراعظم کا سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی،سہولیات فراہمی کے حکومتی عزم کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری کے لئے سرکاری محکموں کی جانب سے رکاوٹیں پیداکرنے اور بدعنوانی سے صنعتی ترقی جمود کا شکار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد’ سستی افرادی قوت کی دستیابی اور آزادانہ سرکاری پالیسی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں جس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہی

ے۔وزیراعظم نے بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ کے اندر کاروبار کے بارے میں وفاقی اور صوبائی قوانین کوہم آہنگ کرنے کا عمل مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں صوبوں کے تعاون سے متعلقہ قوانین آسان بنائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں