imran-khan-zalmai-khalil 43

وزیراعظم کا افغان امن اورمصالحتی عمل میں سہولت فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل میں سہولت دینے کیلئے امریکہ اور دیگر فریقوں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کااظہار اسلام آباد میں افغانستان میں مصالحتی عمل کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے گفتگو کیا۔

وزیراعظم نے صدرڈونلڈٹرمپ کے ساتھ واشنگٹن میں اپنی حالیہ بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں